سپریم کورٹ نے 2023 میں دائر مقدمات کی تعداد سے زائد مقدمات نمٹائے

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال سپریم کورٹ رجسٹرڈ مقدمات کے مقابلے میں زیادہ مقدمات نمٹانے میں کامیاب رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایک بے مثال پیش رفت کے تحت سپریم کورٹ نے سال 2023 میں درج ہونے والے مقدمات سے زیادہ مقدمات کو نمٹایا دیا ہے ۔رجسٹری کی اعداد و شمار کے مطابق پورے سال کے دوران، سپریم کورٹ نے ریکارڈ 52191 مقدمات کو نمٹایا ہے، جب کہ کل 49191 مقدمات درج ہوئے۔

اس سال نمٹائے جانے والے اہم معاملات میں دفعہ 370 کی منسوخی کے جواز کا فیصلہ، ثالثی کے معاملات، دہلی حکومت اور مرکز کے درمیان تنازعہ، مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کا معاملہ، LGBTQ کے حقوق، بھاری موٹر گاڑیوں کے لیے عام لائسنس کا مسئلہ، اور پرانی پنشن اسکیم کے معاملے شامل ہیں۔ ان مقدمات کے بشمول اس سال یکم جنوری سے 15 دسمبر تک کل 52191 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔
نمٹائے جانے والے مقدمات میں 45642 متفرق مسائل اور تقریباً 6549 ریگولر معاملات شامل ہیں۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال سپریم کورٹ رجسٹرڈ مقدمات کے مقابلے میں زیادہ مقدمات نمٹانے میں کامیاب رہا ہے۔


اس سال نمٹائے جانے والے مقدمات کی اقسام کےلحاظ سے 17577 خصوصی اجازت کی درخواستیں (دیوانی)، 12795 خصوصی رخصت کی درخواستیں (فوجداری)، 5286 دیوانی اپیل، 3225 فوجداری اپیل اور 1418 رٹ پٹیشن شامل ہيں۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے زور دے کر کہا کہ مقدمات کو نمٹانے میں تاخیر کی اہم وجہ ادارہ جاتی کارروائی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، اور کیس مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے ادارہ جاتی تاخیر اور التواء کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔


جدید کیس مینجمنٹ سسٹم جیسے ای فائلنگ، ورچوئل ہیئرنگ، اور ڈیجیٹل ریکارڈ کیپنگ نے اس سال ریکارڈ کیسز کو نمٹانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ فی الحال، سپریم کورٹ 2 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔