اسپائس جیٹ کے چیئرمین اجے سنگھ کو سپریم کورٹ کی وارننگ، قرض واپس کرو ورنہ جیل جانے کے لیے تیار رہو
سپریم کورٹ کی بنچ نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ تاریخ تک اس کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو اجے سنگھ کو تہاڑ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے پیر کو سپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اجے سنگھ کو 22 ستمبر تک کریڈٹ سوئس کو 5 لاکھ ڈالر کے ساتھ ڈیفالٹ رقم کے 10 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وارننگ دی کہ قرض کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہيں تہاڑ جیل جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ نے کریڈٹ سوئس اور اسپائس جیٹ کے درمیان 2015 سے تقریباً 240 لاکھ ڈالر کے واجبات پر جاری قانونی تنازعہ کی سماعت کے بعد یہ حکم دیا۔بنچ نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ تاریخ تک اس کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو اجے سنگھ کو تہاڑ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کیس کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے اجے سنگھ کو کیس کی ہر سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہنے کی بھی ہدایت دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔