پرمبیر سنگھ معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی تحقیقات کا اشارہ دیا

جسٹس سنجے کشن کول اور جج ایم ایم سندریش کی بنچ نے سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ پرمبیر سنگھ کے خلاف درج فوجداری مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ پر مہاراشٹر میں درج مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا پیرکواشارہ دیا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جج ایم ایم سندریش کی بنچ نے سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ پرمبیر سنگھ کے خلاف درج فوجداری مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے، لیکن ان مقدمات میں چارج شیٹ داخل نہ کرے۔

عدالت عظمیٰ نے پرمبیر سنگھ پر درج مقدمات کی کسی مرکزی ایجنسی سے تحقیقات کرانا کا اشارہ دیتے ہوئے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے اپناموقف حلف نامہ کے ذریعے ایک ہفتہ میں رکھنے کو کہا اوراس معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 11 جنوری 2022 کی تاریخ مقرر کردی۔ سی بی آئی کے تحریری جواب کے بعد عدالت اگلی تاریخ پر حکم جاری کر سکتی ہے۔ اس درمیان انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1988 بیچ کے 56 سالہ افسر مسٹر سنگھ کی گرفتاری پرروک برقرار رہے گی۔ عدالت نے عبوری روک سے متعلق حکم 22 نومبر کو دیا تھا۔


دورکنی بنچ کے سامنے سی بی آئی نے بتایا کہ اس کے پاس ریاست کے اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لگے الزامات کی جانچ کی ذمہ داری پہلے سے ہی ہے اورپرم بیر سنگھ کے معاملے کی تحقیقات کرنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔