سمسٹر فیس سے راحت سے متعلق عذرداری سپریم کورٹ نے خارج کردی

سپریم کورٹ نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر نجی اور سرکاری کالجوں میں طالب علموں کو سمسٹر فیس سے راحت دیئے جانے سے متعلق عذرداری کی سماعت سے جمعہ کو انکار کر دیا

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر نجی اور سرکاری کالجوں میں طالب علموں کو سمسٹر فیس سے راحت دیئے جانے سے متعلق عذرداری کی سماعت سے جمعہ کو انکار کردیا۔

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے جسٹس فار رائٹ فاؤنڈیشن اور دیگر کی عذرداری یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اگر فیس نہیں لی جائے گی تو کالج کیسے چلیں گے۔ کالج انتظامیہ اپنے ملازموں کو تنخواہ کہاں سے دے گی۔


عذرداری میں طالب علموں کو معمولی رعایت دلانے کی بھی عدالت سے درخواست کی لیکن اس نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ متعلقہ یونیورسٹی سے اس معاملے میں خود بات کریں۔ عذرداری میں کہا گیا تھا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بہت سے طالب علموں کے والدین کے ذریعہ معاش متاثر ہوئے ہیں اور ایسے میں سمسٹر فیس دینے میں نااہل ہونے کی وجہ سے کالجوں کےذریعہ ایسے بچوں کے نام کاٹ دیئے جانے کا شبہ ہے۔

عرضی گذاروں میں ستیم سنگھ کے علاوہ امیت کمار شرما، پرتیک شرما اور محترمہ دیکشا دادو شامل تھے۔ عرضی گذاروں نے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ مرکزی حکومت کو مدعا علیہ بنایا تھا۔ عرضی گزاروں نےمرکزی حکومت کو یہ یقینی بنانے کا حکم دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی کہ پورے ملک میں لاک ڈان کی وجہ سے سمسٹر فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کا نام نہیں ہٹائے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔