سپریم کورٹ: چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے سماعت کے نظام میں کی بڑی تبدیلی، انتہائی ضروری مقدمات کے لیے دن مقرر
سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد کل مقدمات 37317 ہے جس میں 20930 اہم اور 16387 متعلقہ مقدمات شامل ہیں۔ باقاعدہ مقدمات کی تعداد تقریباً 21639 ہے، جس میں 10988 اہم اور 10651 متعلقہ مقدمات ہیں۔
سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کے تحت اب بنچ منگل، بدھ اور جمعرات کو جزوی طور پر سماعت کیے گئے مستقل و انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے۔ اگر ہم پہلے کے انتظامات کی بات کریں تو سپریم کورٹ کی بنچ منگل، بدھ اور جمعرات کو مستقل مقدمات کی سماعت کرتی تھی، جنہیں غیر تنوع ایام کہا جاتا تھا۔ جبکہ پیر اور جمعہ کو تنوع ایام ہوتے تھے جب نئے مقدمات اور نوٹس کے بعد آنے والے مقدمات کی سماعت ہوتی تھی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے نوٹس کے بعد کے مقدمات کے التواء کو کم کرنے کے لیے حال ہی میں نظام میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے تحت اب منگل، بدھ اور جمعرات کو منتقلی کی درخواستوں، ضمانت کے متعلق مقدمات اور دیگر متفرق مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان دنوں کوئی باقاعدہ مقدمات کی سماعت نہیں کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے ذرائع سے دی گئی اطلاعات کے مطابق یہ تبدیلی بنیادی طور پر نوٹس کے بعد مقدمات کی التواء کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ملی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس نظام کا دسمبر 2024 میں یا اس سے پہلے جائزہ لیا جائے گا۔ واضح ہو کہ ابھی تک نوٹس کے بعد کل مقدمات 37317 ہیں جس میں 20930 اہم اور 16387 متعلقہ مقدمات شامل ہیں۔ وہیں باقاعدہ مقدمات کی تعداد تقریباً 21639 ہے، جس میں 10988 اہم اور 10651 متعلقہ مقدمات ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔