کانپور آئی آئی ٹی کا ایجاد کردہ بیلون کریگا شہر کی نگرانی

آئی آئی ٹی کانپور میں تیار اس غبارے کی خاصیت یہ ہے کہ اسے 100 میٹر کی اونچائی پر لگانے سے 4 تا 6 کلومیٹر کے دائرے کا احاطہ کرسکتا ہے اور اس دائرے میں ہو رہی تمام سرگرمیوں کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانپور: ایودھیا کے بابری مسجد معاملے میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے پیش نظر جہاں اترپردیش میں ہائی الرٹ جاری ہے تو وہیں حساس اضلاع میں سے ایک کانپور میں بھی پولس انتظامیہ نے آئی آئی ٹی کانپور سے ’’ائیرواسٹیٹ بیلون‘ منگا کر ہوئی نگرانی کا خاکہ تیار کیا ہے۔

آئی آئی ٹی کانپور میں تیار اس غبارے کی خاصیت یہ ہے کہ اسے 100 میٹر کی اونچائی پر لگانے سے 4 تا 6 کلومیٹر کے دائرے کا احاطہ کرسکتا ہے اور اس دائرے میں ہو رہی تمام سرگرمیوں کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔


آئی آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سبرامنیم نے بتایا کہ اس کا ایجاد آئی آئی ٹی کانپور نے کیا ہے۔ اس کی خصوصی خاصیت یہ ہے کہ بیلون کسی بھی سمت میں گھوم کر آنے جانے والوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔ بیلون میں کیمرہ لگا ہوا ہے جو چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کو بھی قید کرسکتا ہے۔ بیلون میں ریموٹ سسٹم لگا ہوا ہے جس سے اسے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلون کا بیک اپ تین دن تک کا ہے۔ کانپور کے ایس ایس پی اننت دیو تیواری نے کہا کہ آئی آئی ٹی میں تیار ائیر سرویلانس کی نگرانی سی او کوتوالی راجیش پانڈے کریں گے۔ یہ نظام ایودھیا معاملے کے آنے والے فیصلے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ بیلون کی خصوصیت دیکھنے کے لئے اے ڈی جی پریم پرکاش بدھ کی دیر رات پریڈ چوراہے پر پہنچے تھے اور اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔