کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا سے آج جیل میں نہیں مل پائیں گے
تہاڑ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیتا کیجریوال کو پہلے سے طے شدہ دو ملاقاتوں کے بعد ان کو اپنے شوہر اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔
تہاڑ جیل حکام نے سنیتا کیجریوال کو ان کے شوہر اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سنیتا دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال سے ملنے تہاڑ جیل جانے والی تھیں۔ تہاڑ ذرائع کے مطابق آتشی کو آج اروند کیجریوال سے ملاقات کے لیے جیل آنا ہے، دوپہر ساڑھے 12 بجے کا وقت مقرر ہے۔ یہ ملاقات ایک ہفتہ پہلے طے ہوئی تھی اور اگلے دن پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی کیجریوال سے ملاقات طے ہے۔
تہاڑ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیتا کیجریوال کو دو پہلے سے طے شدہ ملاقاتوں کے بعد ہی ان کواپنےشوہر اروند کیجریوال سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ منگل کے بعد ان سے مل سکیں گی۔ جیل مینول کے مطابق ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہے۔ تہاڑ انتظامیہ کے مطابق کیجریوال کی اہلیہ سنیتا اب تک تہاڑ جیل میں 4-5 بار ان سے مل چکی ہیں۔ لیکن جیل مینوئل ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے، خواہ عام ہو یا خاص۔
عام آدمی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشی کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اجازت ہے۔ جیل قوانین کے مطابق ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں ہو سکتی ہیں اور ہر ملاقات میں دو افراد موجود ہو سکتے ہیں۔ اسی کے مطابق آتشی کے ساتھ سنیتا کیجریوال کا نام بھی میل کے ذریعے تہاڑ جیل انتظامیہ کو بھیجا گیا تھا۔ لیکن سنیتا کیجریوال کی ملاقات کو جیل انتظامیہ نے روک دیا، اب صرف آتشی ہی دہلی کے وزیراعلیٰ سے مل سکیں گی۔
اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ سے دہلی شراب پالیسی کے معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا الزام ہے کہ وہ اس گھوٹالے کے اہم سازشی تھے اور شراب کے تاجروں سے رشوت طلب کرنے میں براہ راست ملوث تھے۔ ان الزامات کو مسترد کرنے والی عام آدمی پارٹی کہتی رہی ہے کہ دہلی میں قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور چیف منسٹر کیجریوال جیل سے ہی حکومت چلائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔