تہاڑ جیل میں 49 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے سکیش چندرشیکھر، طبیعت بگڑی
سکیش نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تہاڑ کی خاتون جیل نمبر 6 میں بند اس کی بیوی لینا ماریہ پال سے ہر ہفتے ملنے دیا جائے۔
بڑی بڑی ہستیوں سے رابطہ رکھنے والے سکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کی مہاٹھگی کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی انھیں تہاڑ کی جیل نمبر 1 سے جیل نمبر 3 میں منتقل کیا گیا ہے۔ نئے کمرے میں منتقل ہونے کے بعد سکیش کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کے سبب انھیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ ان کے ذریعہ کی جانے والی بھوک ہڑتال بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تہاڑ کی خاتون جیل نمبر 6 میں بند اس کی بیوی لینا ماریہ پال سے ہر ہفتے ملنے دیا جائے۔ اپنی اسی ضد کو لے کر وہ 23 اپریل سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے اس نے بہت کم دن ہی کچھ کھایا ہے۔ وہیں بھوک ہڑتال سے اس کی زندگی پر کوئی خطرہ نہ بن جائے اس وجہ سے اسے جیل نمبر 3 میں منتقل کیا گیا تھا لیکن منتقل کرتے ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں کے سمجھانے پر اس نے ایک دو دن ہی کچھ کھایا ہے۔
تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گویل نے تصدیق کی ہے کہ سکیش چندر شیکھر 23 اپریل سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ لیکن وہ بیچ بیچ میں بھوک ہڑتال توڑتا بھی رہا ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ اسے ہر ہفتے اس کی بیوی سے ملنے دیا جائے، لیکن جیل ضابطوں کے مطابق مہینے میں دو بار اس کی ملاقات بیوی سے کرائی جاتی ہے۔ ایسا ہی قانون دیگر قیدیوں کے لیے بھی ہے۔ جیل افسران کے مطابق سکیش کے مطالبات ضابطوں کے خلاف ہیں جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے بنگلورو میں ایک متوسط کنبہ میں پیدا ہوئے سکیش اپنی زندگی میں کروڑپتی بننے کا خواب دیکھتا تھا اور اپنے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے اس نے ٹھگی کے ذریعہ پیسہ کمانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے 17 سال کی عمر سے لوگوں کو ٹھگنا شروع کر دیا تھا۔ 2007 میں اس نے ملازمت دلانے کے بہانے تقریباً 100 لوگوں سے 75 کروڑ روپے ٹھگے تھے۔ اس وقت انھوں نے خود کو ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز سرکاری ملازم کی شکل میں پیش کیا۔ سیاسی لیڈر ٹی ٹی وی دناکرن کے ساتھ بھی اس نے 50 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : خدارا جوش نہیں ہوش سے کام لیجیے...ظفر آغا
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دیناکرن کی شکایت پر سکیش کو گرفتار کر لیا اور اسے تہاڑ جیل میں بند کر دیا گیا۔ حیران کرنے والی بات یہ رہی کہ تہاڑ جیل کے اندر سے ہی بدمعاش لگاتار ریکٹ چلاتا رہا۔ اس پر فورٹس ہیلتھ کیئر اور رین بیکسی لیب کے سابق پروموٹروں شیوندر اور ملوندر سنگھ کے کنبہ سے جیل احاطہ میں 200 کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے کا الزام ہے۔ دہلی پولیس نے نومبر 2021 میں ملوندر کی بیوی سے 200 کروڑ روپے ٹھگنے کے اسی معاملے میں ملزم ٹھگ، اس کی بیوی لینا ماریہ پال اور 12 دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔