سدرشن نیوز معاملہ: پون کھیڑا اور آنجہانی راجیو تیاگی کی اہلیہ پہنچیں سپریم کورٹ، مداخلت کی عرضی داخل
ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت پر پابندی کا مطالبہ کے حوالہ سے کانگریس کے دو لیڈروں کی بیویاں بھی سپریم کورٹ پہنچی ہیں
نئی دہلی: ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت پر پابندی کا مطالبہ کے حوالہ سے کانگریس کے دو لیڈروں کی بیویاں بھی سپریم کورٹ پہنچی ہیں۔
ٹیلی ویژن چینل پر ایک مباحثہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے کانگریس کے آنجہانی لیڈر راجیو تیاگی کی اہلیہ سنگیتا تیاگی اور ایک اور سینئر لیڈر پون کھیڑا کی اہلیہ کوٹا نیلیما نے سدرشن نیوز کے ’بنداس بول‘ پروگرام کے سلسلے میں مداخلت کی درخواست دائر کی ہے۔
دونوں خواتین نے کچھ اینکروں کے پروگراموں کا حوالہ دے کر انہیں آزادیٔ اظہار رائے کے حق کا فائدہ نہ دینے کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی۔
درخواست گزاردونوں خواتین نے مخلتف چینلوں کے چار اینکرز کے پرائم ٹائم ٹی وی شوز کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے پروگرام زیادہ تر فرقہ وارانہ نوعیت کے ہوتے ہیں اور حکمران جماعت کی حمایت کرتے ہیں۔
وکیل سنیل فرناڈیز کے ذریعہ دائر درخواست میں ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی صورتحال کا موازنہ نازی جرمنی سے کیا گیا ہے اور اس درخواست پر فوری سماعت کی عدالت عظمیٰ سے اپیل کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔