زمین سے فضا میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ نے ایک مختصر فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے ورٹیکل لانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ نے ایک مختصر فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے ورٹیکل لانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او اور بحریہ اور صنعتی دنیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

یہ ٹیسٹ جمعہ کو اوڈیشہ کے چندی پور ٹیسٹ رینج سے بحریہ کے جنگی جہاز کے ذریعہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ہدف کو ہوا میں تیز رفتاری سے نشانہ بنایا گیا جو کہ مکمل طور پر درست رہا۔

ڈی آر ڈی او اور بحریہ کے اہلکار اس مشن کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے جس نے اپنے تمام مقاصد کو پورا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔