پرالی جلانا ہی دہلی کی آلودگی کی واحد وجہ نہیں: ماہرین

ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سال بھر ہوا کی رفتار کا نازک توازن، فضائی آلودگی اور موسمی پرالی، یہ سبھی نومبر میں دہلی میں نقصان دہ گیسوں کے اس سالانہ کاک ٹیل کو بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سال بھر ہوا کی رفتار کا نازک توازن، فضائی آلودگی اور موسمی پرالی، یہ سبھی نومبر میں دہلی میں نقصان دہ گیسوں کے اس سالانہ کاک ٹیل کو بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

پچھلی دہائی میں پرالی جلانے کا خاص طور پر دہلی کی فضائی آلودگی پر اثر پڑا ہے، کیونکہ دھان کی کٹائی کا موسم بدل گیا اور موسم سرما اور تہواروں کے آغاز کے ساتھ موافق ہونے لگا۔ یہ خیالات دہلی میں ریسرچ پر مبنی صلاحیت سازی کے اقدام کلائمیٹ ٹرینڈس کی ڈائریکٹر آرتی کھوسلہ کے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 2023 میں پنجاب اور ہریانہ میں کھیتوں میں لگنے والی آگ کے اعداد و شمار اکتوبر 2022 کے اعداد و شمار کے مقابلے بالترتیب 47.8 فیصد اور 38.04 فیصد کی بڑی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

لیکن اس خطے سے آنے والی ہوا کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بھاری آلودگی کا ناپسندیدہ اثر لاتی ہے۔ پاور پلانٹس، صنعتوں، ٹریفک اور تعمیرات سے مقامی اخراج کے علاوہ حالیہ برسوں میں اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بارش، ہوا کی رفتار، درجہ حرارت بھی علاقائی اور مقامی فضائی آلودگی کی سطح کو متاثر کرتے ہیں۔


آرتی کھوسلہ کے مطابق حکومتی ضابطوں اور اقدامات کی وجہ سے وکر میں ہلکا سا موڑ آیا ہے اور قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کی اوسط سطح میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے سی پی سی بی (مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ) اور سیٹلائٹ فضائی آلودگی کے اعداد و شمار دونوں کا تجزیہ کیا ہے اور دہلی میں سالانہ اوسط پی ایم کی سطح میں کمی کا پتہ چلا ہے۔ تاہم، موسم سرما کی انتہا اور خراب فضائی آلودگی کی طویل اقساط رہائشیوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔‘‘

اس بارہماسی مسئلے کے طویل مدتی حل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ طویل مدتی اقدامات دہلی کی ہوا کو صاف کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ان میں پبلک ٹرانسپورٹ کو برقی بنایا جانا چاہیے، مضبوط آخری میل کنیکٹیویٹی اور دیگر مربوط نظاموں کے ساتھ مضبوط کیا جانا چاہیے، کچرے کا بہتر انتظام، گھریلو صنعتی فضلہ یا تعمیراتی ملبے کا بہتر انتظام عمل میں لایا جانا چاہیے اور صنعتوں کو صاف ستھرا ایندھن استعمال کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

مزید برآں، کوششیں صرف دہلی تک محدود نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ آلودگی دیگر ریاستوں سے بھی شہر میں داخل ہوتی ہے۔ آلودگی پھیلانے والے علاقوں میں کارروائی کرنے کے لیے حکومتوں کو ریاستوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔