طلبا چاہتے ہیں ’امتحان پر چرچا‘ ہو لیکن وزیر اعظم ’کھلونے پر چرچا‘ کر رہے ہیں: راہل

وزیر اعظم مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات’ کے ذریعہ ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی کے پروگرام کی نشریات کے اختتام پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر زوردار حملہ کیا

راہل گاندھی، تصویر / Getty Images
راہل گاندھی، تصویر / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے دوران عوام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی کے پروگرام کی نشریات کے اختتام پر راہل گاندھی نے ان پر زوردار حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ وزیر اعظم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ملک کے طلبا وزیر اعظم سے نیٹ اور جے ای ای امتحان پر چرچا کرانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے ملک کے عوام کے ساتھ کھلونے پر چرچا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ چائے پر چرچا کے نام سے ایک پروگرام تیار کیا تھا، اس پروگرام کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ کانگریس کے سابق صدر نے اسی 'چائے پی چرچا' کے حوالہ سے ہی وزیر اعظم پر طنز کیا ہے۔


اس سے قبل راہل گاندھی نے ایک ویڈیو کے ذریعے بھی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نیٹ اور آئی آئی ٹی جے پی ای ای امتحان کے حوالے سے مودی حکومت پر سوال کھڑے کئے تھے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو پیغام میں طلباء کل کو آنے کل کا مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ مرکزی حکومت نااہل ہے، تو پھر حکومت کو آپ (طلبا) کے اوپر دباؤ ڈالنے کا کیا حق ہے!

غور طلب ہے کہ ملک میں نیٹ اور جے ای ای امتحان میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کورونا بحران کے دوران امتحانات احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرائے جاسکتے ہیں، جب کہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ہزاروں طلبہ کا اکٹھا ہونا ان کی صحت اور زندگی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 30 Aug 2020, 1:31 PM