سوڈان اور طنزانیہ کے طلبا اب وکرم یونیورسٹی میں پڑھیں گے ہندی کا سبق، انتظامیہ کی طرف سے سبھی تیاریاں مکمل

بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے ان طلبا کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنھیں ہندی زبان کا علم نہیں، اسے دور کرنے کے لیے وکرم یونیورسٹی کے ذریعہ ہندی کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکھلیش پانڈے، تصویر بشکریہ vikramuniv.ac.in</p></div>

وکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکھلیش پانڈے، تصویر بشکریہ vikramuniv.ac.in

user

قومی آواز بیورو

اجین واقع وکرم یونیورسٹی میں سوڈان اور طنزانیہ سمیت دیگر بیرون ممالک کے ایسے طلبا کو ہندی کی تعلیم دی جائے گی جو اس زبان کی زیادہ جانکاری نہیں رکھتے ہیں۔ اس تعلق سے وکرم یونیورسٹی نے نصاب تیار بھی کر لیا ہے۔ وکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکھلیش پانڈے کا کہنا ہے کہ اس یونیورسٹی میں بیرون ممالک کے طلبا تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور قومی پالیسی کے مطابق طلبا کو ہندی کی بھی تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے۔ ایسے میں بیرون ممالک کے طلبا کے لیے بھی خاص طور سے نصاب تیار کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے ان طلبا کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنھیں ہندی زبان کا علم نہیں۔ اسے دور کرنے کے لیے وکرم یونیورسٹی کے ذریعہ ہندی کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔ اس نصاب کے ذریعہ طلبا کو ہندی کی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔ اس میں عام بول چال کی زبان کے الفاظ سے لے کر رسم الخط سے بھی طلبا کو آشنا کیا جائے گا۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کی وکرم یونیورسٹی پہلی ایسی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں پر ہندی کی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔


وکرم یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر شیلندر شرما کے مطابق موجودہ وقت میں مرکزی حکومت کے ہندوستانی ثقافت سے منسلک کونسل کے ذریعہ بیرون ملکی طلبا کو ملک کی الگ الگ یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، لیکن تین دہائی پہلے سے ہی وکرم یونیورسٹی میں ہندی پڑھنے اور ہندی پر تحقیق کرنے کے لیے ماریشش سے بڑی تعداد میں طلبا آتے رہے ہیں۔ 1985 تک ماریشش کے طلبا کا وکرم یونیورسٹی میں آنا جاری تھا، لیکن اب ماریشش میں بڑے پلیٹ فارم دستیاب ہو جانے کی وجہ سے یہاں آنے والے طلبا کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اسی کمی کو دور کرنے کے نظریہ سے ہندی کا بیسک نصاب تیار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔