دارالعلوم دیوبند میں پھنسے آندھرا اور تلنگانہ کے طلبہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ

عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد نے کہا کہ یہ طلبہ لاک ڈاون کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند میں ہی پھنسے ہوئے تھے۔

تصویر: دار العلوم دیوبند
تصویر: دار العلوم دیوبند
user

یو این آئی

دیوبند: لاک ڈاؤن کی وجہ سے دارلعلوم دیوبند میں گزشتہ 50 دن سے پھنسے آندھراپردیش کے 110 طلبہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ ان طلبہ کی روانگی کے سلسلہ میں آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی امجد باشاہ اور آئی اے ایس عہدیدار راجہ سری کانت نے کافی تعاون کیا جس کا جمعیۃ علماء نے شکریہ ادا کیا۔

حسین احمد مظاہری کنونیر جمیعت علماء وجے واڑہ آندھراپردیش نے کہا کہ ہر ضلع کے مقامی ذمہ داران بالخصوص اے پی کے چتور ضلع کے صدر مولانا محمد حسین، گنٹور کے مفتی عبد اللہ قاسمی وجے واڑہ سٹی کے صدر مفتی سید عبد الرحیم قاسمی اوردیگر کا اس سلسلہ میں اہم رول رہا۔ جمعیۃ علماء آندھراپردیش وتلنگانہ کے صدر حافظ پیر شبیر احمد مستقل حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر اور مولانا مصدق قاسمی نے بھی اس سلسلہ میں رہبری کی۔


انہوں نے کہا کہ دیوبند اترپردیش میں جمیعۃ کے ذمہ دار حافظ ذہین کی مقامی اعتبار سے مسلسل جد وجہد رہی۔ اے پی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے طلبہ جو دیوبند میں پھنسے ہوئے تھے وہ بھی اپنے آبائی مقام کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد نے کہا کہ یہ طلبہ لاک ڈاون کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند میں ہی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ بذریعہ بس دارالعلوم سے نکل چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 May 2020, 2:40 PM