کیرالہ: لوکل باڈی ضمنی انتخاب میں کانگریس اتحاد کی شاندار کارکردگی، ایل ڈی ایف کو شرمناک شکست کا سامنا

کیرالہ لوکل باڈی ضمنی انتخاب کے تحت ہوئی 28 وارڈوں کے لیے پولنگ کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں یو ڈی ایف نے پانچ سیٹوں پر قبضہ کیا ہے، جبکہ بی جے پی کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وی ڈی&nbsp;ستیسن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وی ڈیستیسن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کیرالہ لوکل باڈی (مقامی بلدیہ) ضمنی انتخاب کے نتائج بدھ کے روز سامنے آ گئے۔ کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے اس انتخاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری طرف سی پی آئی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 28 وارڈوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں یو ڈی ایف نے 5 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔ پینارائی وجین حکومت کی مقبولیت اب کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کئی ایشوز پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اتفاق سے گزشتہ سال بھی ایسا ہی تھا جب مختلف وارڈوں کے نتائج اعلان کیے گئے تھے۔ اس میں بایاں محاذ پارٹیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالیہ انتخاب 14 اضلاع میں سے 12 میں پھیلے 28 وارڈوں میں ہوئے تھے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن نے اسے وجین کے تکبر کے خلاف یو ڈی ایف کی جیت بتایا ہے۔


ستیسن نے کہا کہ ’’یہ سچ ہے کہ وجین 2021 کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار پر قابض رہنے میں کامیاب ہوئے تھے، لیکن یہ لوگوں کے جذبات کو دھیان میں رکھے بغیر کچھ بھی کرنے کا لائسنس نہیں تھا۔ لوگوں کو جب وجین کو سبق سکھانے کا موقع ملا تو انھوں نے ایسا ہی کیا۔ آنے والے سبھی انتخابات کے لیے یہی پیٹرن ہونے جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔