ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 14 افراد ہلاک
مغربی ایکواڈور میں 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 14 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے
کوئٹو: مغربی ایکواڈور میں 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 14 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔ صدارتی پریس سروس نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے 14 افراد کے ہلاک ہونے اور 381 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ قبل ازیں، ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے کہا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہے، جن میں سے 11 صوبہ ایل اورو میں اور ایک صوبہ ازوئے میں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر 6.5 کی شدت کے زلزلے نے ہفتے کے روز مغربی ایکواڈور کو ہلا کر رکھ دیا اور شمالی پیرو میں نقصان پہنچا۔ آر پی پی (ریڈیو پروگرامس ڈیل پیرو) نے کہا کہ ہفتہ کو ایکواڈور کی سرحد سے متصل ٹمبس ڈیپارٹمنٹ میں چھت گرنے سے ایک چار سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
پیرو میں زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے ساتھ اس کی شمالی سرحد سے لے کر وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوتارولا نے کہا کہ ایکواڈور کے ساتھ سرحد پر واقع ٹمبس کے علاقے میں گھر گرنے سے ایک 4 سالہ بچی سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔
ایکواڈور کی ایمرجنسی رسپانس ایجنسی رسک منیجمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ازوئے میں متاثرین میں سے ایک گاڑی میں سوار ایک مسافر تھا، زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ایک مکان کا ملبہ کار پر آ گرا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔