قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو: کمل ناتھ
کمل ناتھ نے کہا کہ وہ حکومت سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے تو وہ کسی بھی مذہب کا ہو، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔
بھوپال: سینئر کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے اندور، دیواس اور اجین ضلع کے واقعات سے متعلق آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لئے وہ ضروری قدم اٹھائے۔ کمل ناتھ نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ وہ حکومت سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے تو وہ کسی بھی مذہب کا ہو، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ اگر کوئی ریاست کی فضا خراب کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایسے واقعات روکنے کے لئے حکومت ضروری قدم اٹھائے۔
سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ اندور، دیواس اور اب اجین ضلع کے مدیح پور کے واقعات ہماری گنگا-جمنی تہذیب کو بگاڑنے کے کام ہیں۔ لگتا ہے کہ سب کسی خاص ایجنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے اور ریاست میں قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اس دوران کمل ناتھ نے نیمچ ضلع کے واقعہ سے متعلق جانچ کے لئے ریاستی کانگریس کے لیڈروں کی ایک ٹیم تشکیل کی ہے۔ سابق وزیر کانتی لال بھوریا کی قیادت میں چار ارکان اسمبلی کی ٹیم سنگرولی (نیمچ) پہنچ کر متاثرہ کنبے سے ملاقات کرکے اصل صورتحال کا پتہ لگائے گی اور رپورٹ ریاستی کانگریس صدر کے سامنے پیش کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔