علاقائی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ملک کی شفاف پارٹی ہے اور کسی بھی ٹھیکیدار کو پنچایت انتخاب میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج تمام علاقائی جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اپیل کی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ 27 مارچ کو بی جے پی کے خلاف حکمت عملی بنانے کیلئے شرد پوار کی میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی بھی جائیں گی۔ مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس سے قبل تری پورہ کے نتائج کے بعد ممتا بنرجی نے ’’دہلی چلو‘‘ کا نعرہ بلند کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اگلے چند مہینے میں ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخابات کیلئے کور کمیٹی بنادی ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ضابطہ شکنی کرنے والوں کو پارٹی امیدوار نہیں بنائے گی ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ پارٹی میں مفاد پرستی اور انا پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترنمول کانگریس ملک کی شفاف پارٹی ہے اور کوئی بھی ٹھیکیدار کو پنچایت انتخاب میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ عوام میں جائیں اور بتلائیں کہ گزشتہ 7برسوں میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے عوام کی فلاح و بہود کیلئے کیا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مفت میں تعلیم اور علاج کی سہولیات دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس عوام ہی اثاثہ ہے کیوں کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے پاس فنڈ کی قلت نہیں ہے ۔تری پورہ میں انتخاب پیسے کی بدولت جیتا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کے نام پر ہمیں خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔یہ لوگ نہ بنگال سے محبت کرتے ہیں اورنہ ہی ہندوستان سے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔