ڈیجیٹل ادائیگی کے اسکور بورڈ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سرفہرست

اسٹیٹ بینک آف انڈیا سب سے زیادہ 64 کروڑ یو پی آئی لین دین اور 13.5 کروڑ صارفین کی بنیاد کے ساتھ سب سے بڑا ریمیٹر بینک ہے۔

ایس بی آئی / Getty Images
ایس بی آئی / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام لوگوں کو سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک ایس بی آئی وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل ادائیگی کے اسکور بورڈ میں گزشتہ تین مہینے سے سب سے آگے ہے۔

یہ اسکور بورڈ مختلف ڈیجیٹل معیاروں سے تجارتی بینکوں کی کارکردگی کی درجہ بندی فراہم کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سب سے زیادہ 64 کروڑ یوپی آئی لین دین اور 13.5 کروڑ صارفین کی بنیاد کے ساتھ سب سے بڑا ریمیٹر بینک ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 636 کروڑ روپے کے لین دین کیے ہیں، جو اس کے کل لین دین کا 67 فیصد ہے۔ موبائل بینکنگ کے ذریعہ لین دین کی تعداد کے لحاظ سے بینک کا 25 فیصد مارکیٹ شیئر ہے۔


ایس بی آئی کے پرچم بردار ڈیجیٹل اور لائف اسٹائل پلیٹ فارم 'یونو' نے ڈیجیٹل طور پر قرض دینے کے عمل کو بھی آسان بنایا ہے۔ رواں مالی سال میں اپریل سے دسمبر 2020 تک یونو کے ذریعے 15 ہزار 996 کروڑ روپے کے دس لاکھ ذاتی قرض دیئے گئے ہيں اور اس سے ڈیجیٹل طریقے سے قرض دینے کے عمل کو تقویت ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایس بی آئی سب سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے والا بینک بھی ہے۔ 29 کروڑ سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ ایس بی آئی کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔ کارڈ سے خرچ کرنے میں اس کا مارکیٹ شیئر 30 فیصد اور لین دین کی تعداد 29 فیصد ہے۔ بینک نے رقم ادائیگی قبول کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں بھی اچھی پیشرفت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔