ویشنو دیوی مندر حادثہ: راہل اور پرینکا گاندھی کا ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ افسوسناک ہے۔ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

پرینکا گاندھی-راہل گاندھی / فائل تصویر
پرینکا گاندھی-راہل گاندھی / فائل تصویر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعہ میں 12 افراد کی جان چلی گئی ہے جبکہ 14 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ بھگدڑ اس وقت مچی جب کچھ عقیدتمندوں میں جھڑپ ہوئی۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ افسوسناک ہے۔ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘


وہیں، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے حادثے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ مچنے سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو کٹرا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا ہے۔ وہاں کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گوپال دت کے مطابق اس حادثے میں 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں اب تک 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔