چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جئے پرکاش اگروال کو کامیاب بنانے کے لیے کانگریس اور عآپ کی خصوصی تیاری

جئے پرکاش اگروال نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی سے متعلق ایک بھی ایشو پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں کی۔

<div class="paragraphs"><p>جھگی باشندوں سے ملاقات کرتے ہوئے جئے پرکاش اگروال و دیگر لیڈران</p></div>

جھگی باشندوں سے ملاقات کرتے ہوئے جئے پرکاش اگروال و دیگر لیڈران

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ’’گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے دہلی سے متعلق ایک بھی ایشو پر پارلیمنٹ میں کوئی بحث نہیں کی، اور نہ ہی دہلی سے متعلق کوئی سوال ایوان میں اٹھایا۔ گزشتہ ایک دہائی سے ملک میں بی جے پی کی حکومت نہیں بلکہ ایک خاص شخص کی حکومت چل رہی ہے جو تاناشاہ اور تکبر کرنے والا ہے۔‘‘ یہ بیان آج چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے کانگریس اور عآپ کے مشترکہ امیدوار جئے پرکاش اگروال نے دیا۔

چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جئے پرکاش اگروال کو کامیاب بنانے کے لیے کانگریس اور عآپ کی خصوصی تیاری

دراصل جئے پرکاش اگروال کو چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے فتحیاب کرنے کے لیے شکور بستی اسمبلی حلقہ کے کانگریس اور عآپ لیڈران و کارکنان کی ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مودی حکومت کی کارگزاریوں اور پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس و عآپ کارکنان نے یہ نتیجہ نکالا کہ اس نے عوام کے حق میں اور عوامی مسائل کا حل نکالنے کی سمت میں کوئی بھی مثبت عمل انجام نہیں دیا۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں کانگریس اور عآپ لیڈران و کارکنان نے جئے پرکاش اگروال کو کامیاب بنانے کے لیے خاص منصوبہ بھی تیار کیا۔


اس درمیان اپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران جئے پرکاش اگروال نے دوپہر میں شکوربستی لوک سبھا حلقہ میں سیمنٹ سائڈنگ گودام کے پاس واقع جھگیوں میں آگ لگنے سے متاثر ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جئے پرکاش اگروال نے متاثرہ جھگی باشندوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ہی متاثرہ کنبوں کے لیے کھانے پینے اور رات گزارنے وغیرہ کا انتظام کرنے کی گزار کانگریس کے مقامی لیڈروں سے کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔