جموں وکشمیر میں عید کے لئے خصوصی انتظامات
حکومت اور بی جے پی نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں آ رہی رپورٹوں کے برعکس جموں و کشمیر میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور لوگوں کو بغیر پریشانی کے عید منانے کے لئے باضابطہ اور خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔
نئی دہلی: حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں آرہی رپورٹوں کے برعکس جموں وکشمیر میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے عید منانے کے لئے باضابطہ اور خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔
ایک ذریعہ نے آج بتایا کہ جموں وکشمیر حکومت نے اشیاء کا مناسب ذخیرہ کیا گیا ہے جس میں 65 دن کے لئے گیہوں، 55 دن کے لئے چاول اور 17 دن کے لئے مٹن جیسی چیزیں شامل ہیں۔ مٹی تیل اور ڈیزل کا ذخیرہ بھی 35 دن کے لئے ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’’ہر ضلع میں عام لوگوں کو راشن کی فراہمی کے لئے راشن گھاٹ کام کررہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن کے 3607 راشن گھاٹوں میں سے 3557 گھاٹ لوگوں کو راشن دے رہے ہیں۔ سعودی عرب سے حاجیوں کو لوٹنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے 18 اگست سے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ سبھی ڈپٹی کمشنروں نے اپنے نوڈل افسران کو ہوائی اڈے پر رہنے کے لئے کہا ہے۔
خصوصی ہیلپ لائن ڈیسک بھی بنائے جائیں گے۔ اس دوران بینک چھٹی میں بھی کام کریں گے۔ اے ٹی ایم میں بھی پیسے ڈالے جارہے ہیں۔ ملازموں کی تنخواہ اور دہاڑی مزدوروں کی دہاڑی اور ریٹائرڈ ملازموں کو پنشن بھی دی جارہی ہے۔
موبائل وین کے ذریعہ سبزی، گیس سیلنڈر اور انڈے جیسی چیزیں پہنچائی جارہی ہیں۔ عید کے مذہبی روایت کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سبھی صحت مراکز میں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ تعینات ہیں۔
حکومت اور بی جے پی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں صورت حال پرامن ہے اور لوگوں کو فائرنگ والی خبروں پر توجہ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال پرامن ہے اور لوگ تعاون کررہے ہیں اور پابندیوں میں ڈھیل دی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چھ دنوں میں فائرنگ کا کوئی ایک واقعہ بھی نہیں ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔