ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو 10 ماہ بعد ملی ضمانت
جسٹس کرشنا پہل نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ناہید حسن کو اس شرط پر ضمانت دی جاتی ہے کہ وہ گواہوں کو ڈارائیں گے نہیں اور تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔
پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر ایکٹ سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں بند ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔ ناہید حسن نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کیرانہ سے جیل میں رہتے الیکشن لڑا تھا اور جیت بھی حاصل کی تھی، ان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہونے کے بعد انہیں انتخابات سے عین قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں دماغی صحت سے متعلق مسائل خصوصی توجہ کے مستحق
جسٹس کرشنا پہل نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ناہید حسن کو اس شرط پر ضمانت دی جاتی ہے کہ وہ گواہوں کو ڈارائیں گے نہیں اور تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ناہید حسن کو 15 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ دو ماہ تک چترکوٹ جیل میں بند تھے۔
ناہید حسن کے خلاف درج 18 مقدمات میں سے 17 میں انہیں نچلی عدالتوں سے ضمانت مل چکی ہے اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج ایک معاملے میں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انہیں ضمانت ملی ہے، ناہید حسن کے وکیل عمران اللہ کے مطابق اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا کیونکہ ان کے خلاف زیر التوا دیگر تمام مقدمات میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ فروری 2021 میں حسن، ان کی والدہ تبسم بیگم اور 40 دیگر کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔