ایس پی قانون ساز پارٹی کا اجلاس، اکھلیش یادو قائد حزب اختلاف منتخب

ایس پی کے قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے دوران اختلاف یادو کو قائد منتخب کر لیا گیا ہے، اکھلیش یادو اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے دفتر میں آج پارٹی کی قانون پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں اکھلیش یادو کو متفقہ طور پر قانون ساز پارٹی اور قانون ساز بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اکھلیش اب ایوان میں حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اکھلیش یادو قائد حزب اختلاف رہیں گے۔ اکھلیش یادو نے دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو 28 اپریل کو مدعو کیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو بھی اس اجلاس میں موجود رہیں گے۔

خیال رہے کہ آج صبح 11 بجے سے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر ایم ایل اے اودھیش پرساد نے میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کی تجویز پیش کی۔ جبکہ عالم بدی نے اس کی تائید کی۔ دوسری طرف قانون ساز پارٹی کے لیڈر کی تجویز لال جی ورما نے پیش کی، جبکہ قانون ساز کونسل کی تجویز راجندر چودھری نے پیش کی۔


قبل ازیں، شیو پال یادو کو قائد حزب اختلاف منتخب کئے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم انہیں اس اجلاس میں مدعو بھی نہیں کیا گیا۔ اس پر شیو پال نے کہا کہ وہ دو دن سے اجلاس کا انتظار کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کرہل اسمبلی سے الیکشن جیتا ہے۔ انہوں نے اعظم گڑھ سے ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایم ایل اے رہنے کا انتخاب کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) ریاست میں اقتدار میں واپس نہیں آ سکی ہے لیکن ایم ایل اے کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس پی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔