دہائیوں سے ایس پی کو تھا سوامی کا انتظار: اکھلیش

فاضل نگر اسمبلی حلقے میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ’سوامی پرساد موریہ کا میں سال 2011 سے انتظار کر رہا تھا۔ جب انہوں نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو چھوڑا تھا۔

تصویر ٹوئٹر@samajwadiparty
تصویر ٹوئٹر@samajwadiparty
user

یو این آئی

کشی نگر: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سوامی پرساد موریہ کا انتظار گزشتہ 11 سالوں سے تھا۔ اگر سال 2017 میں سوامی پرساد ایس پی میں آئے ہوتے تو یہاں کی تصویر ہی دوسری ہوتی۔

فاضل نگر اسمبلی حلقے میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ’سوامی پرساد موریہ کا میں سال 2011 سے انتظار کر رہا تھا۔ جب انہوں نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو چھوڑا تھا۔ یہ سال 2017 میں تب اگر ایس پی میں آگئے ہوتے تو ہمیں پانچ سال کے برے دن نہیں دیکھنے پڑتے۔ اترپردیش آج سب سے آگے دکھائی دیتا۔


ایس پی صدر نے کہا کہ ایس پی حکومت بننے پر آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو 22 لاکھ نوکریاں دستیاب کرانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین اور جمہورت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ ایس پی حکومت نے طے کیا ہے کہ پرانی پنشن بحال کرنے کا کام کریں گے۔ ماؤں۔بہنوں کو سماج وادی پنشن کے طور پر 1500 روپئے مہینے دیئے جائیں گے۔ سالانہ 18000 روپئے ملیں گے۔

اکھلیش یادو نے کہا بی جے پی اقتدار میں مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے ساتھ تفریق ہوا ہے۔ سماجو ادی حکومت آنے پر نوجوانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے ایس پی کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’پسماندہ۔ دلت ایک ساتھ آکر اتنی حمایت کریں گے۔ یہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہوسکتا ہے کہ کرہل کی جیت سب سے بڑی جیت ہو۔ میں چاہتا ہوں سب سے بڑی جیت اس کی ہو جس کے لئے میں ووٹ مانگنے آیا ہوں۔


اکھلیش یادو اس دوران وزیر اعلی یوگی پر بھی خوب برسے۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بابا وزیر اعلی کشی نگر آئے تھے تو انہوں نے دلتوں اور پچھڑوں میں شیمپو اور صابن تقسیم کیے تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو گنگا جل سے صاف کرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔