مزدور قانون کو تین سال کے لئےملتوی کرنا غیر انسانی:اکھلیش
مزدوروں کو تحفظ نہ دے پانے والی غریب مخالف بی جے پی حکومت کو فورا استعفی دے دینا چاہئے
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے مزدور قانون کے زیادہ تر شقوں کو تین سال کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے کو غیر انسانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کو اس کے لئے فورا استعفی دے دینا چاہئے۔
مسٹر یادو نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا"اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ مزدوروں کو استحصال سے بچانے والے 'مزدورو قانون'کے زیادہ تر شقوں کو تین سال کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ یہ بے حد قابل اعتراض اور غیر انسانی ہے۔ مزدوروں کو تحفظ نہ دے پانے والی غریب مخالف بی جے پی حکومت کو فورا استعفی دے دینا چاہئے"۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے ایک آرڈیننس کو منظوری دی ہے جس میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے کاروباروں کو مزدور قانون کے شقوں کو تین سال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔