حکومت ٹیکس کے قوانین میں نرمی کا علان کرے:اکھلیش
حکومت کو بغیر کسی اضافی ہرجانے اور ٹیکس کے ریٹرن سے متعلق اضافی وقت اور قوانین میں نرمی دینے کا اعلان کرنا چاہئے۔
کووڈ۔19 کو خطرے کے پیش نظر شہریوں سے پوری مستعدی برتنے اور ڈاکٹروں کی صلاح پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئےسماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مالی سال کا آخری ہفتہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس اور ریٹرن سے متعلق اضافی وقت اور قوانیں میں تھوڑی نرمی برتنے کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ ٹیکس دینے والے تھوڑی راحت کی سانس لیں۔
اکھیلیش یادو نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حملے سے بچنے کے لئے ہمیں دنیا کے تجربہ کار ماہرین اور ڈاکٹروں کی صلاح اور انتباہ کو ماننا چاہئے۔ جن ممالک نےلاپرواہی کی ہے ان کی غلطیوں سے بھی سیکھنا چاہے اور جنہوں نے اس پر قابو حاصل کیا ہے ان سے بھی سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی خوفناکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت کو طبی خدمات مزید چست درست بنانے کے لئے طبی خدمات کے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہئے۔کورونا کی وجہ سے عوام میں پیدا ہونے والے مخمصے اور شبہ کو دور کرنے کے لئے حکومت کو فورا وضاحت کرنی چاہئے کہ کورونا کی روک تھام کے لئے عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر خود عمل کررہی ہے اور عوام میں بیداری مہم چلاتے ہوئے اس کے مطابق عمل بھی کیا جارہا ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ ملک کے کاروباریوں اور تنخواہ دار افراد اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ پر کورونا کے علاوہ مالی سال کے آخری ہفتہ ہونے کا بھی دباؤ ہے۔ حکومت کو بغیر کسی اضافی ہرجانے اور ٹیکس کے ریٹرن سے متعلق اضافی وقت اور قوانین میں نرمی دینے کا اعلان کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مفاد عامہ میں پابندی لمبے وقت کےلئے عائد کی جاتی ہے تو ریاستی حکومت کو اشیاء خوردنی، سبزیاں،دودھ، دواؤں کی فراہمی کے لئے معقول انتظام کرنے کی بھی تیاری کرلینی چاہئے۔روزانہ کام کرنے والے کنبوں اور غریبی کے نشانے سے نیچے زندگی گذارنے والے افراد کے تکلیفوں کو سماجی سطح پر باہمی طور پر بانٹنے اور مدد کا کام رضاکارانہ طور پر یا رضاکار تنظیموں کی جانب سے کیا جانا چاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔