لوک سبھا انتخابات: سماجوادی پارٹی کی پہلی فہرست، ملائم مین پوری سے ہوں گے امیدوار
سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے پارٹی گارجین ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے ضمن میں کی جارہی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے انہیں مین پوری سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے پارٹی گارجین ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے ضمن میں کی جارہی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے انہیں مین پوری سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔
کانگریس کے بعد سماج وادی پارٹی نے بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں ایس پی فانڈر ملائم سنگھ یادو کا نام بھی شامل ہے۔
ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے پارٹی کے چھ امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ مسٹر ملائم سنگھ یادو اپنی پرانی سیٹ مین پوری سے انتخاب لڑیں گے۔ ایس پی گارجین اس وقت اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان ہیں۔ ان کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کے سلسلے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 6 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس پہلی فہرست میں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کا نام نہیں ہے۔ملائم سنگھ یادو کے علاوہ بدایوں سے دھرمیندر یادو، فیروزآباد سے اکشے یادو، اٹاوہ سے کملیش کٹھیریا، رابرٹس گنج (ریزرو) سے بھائی لال کول اور بہرائچ (ریزرو) سے شبیر بالمیکی کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Mar 2019, 6:10 PM