مہاراشٹر میں جنوب مغربی مانسون کی واپسی، ودربھ، مراٹھواڑہ اور کونکن میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی

ودربھ، مراٹھواڑہ اور کونکن کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جبکہ کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور مویشیوں کی حفاظت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>بارش میں زیر آب سڑک / فائل / یو این آئی</p></div>

بارش میں زیر آب سڑک / فائل / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: محکمہ موسمیات کے مطابق، مہاراشٹر میں جنوب مغربی مانسون کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث ودربھ، مراٹھواڑہ اور کونکن میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ مغربی راجستھان اور کچھ کے علاقوں میں مانسون کی واپسی کے لیے حالات سازگار ہو چکے ہیں اور آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) نے ریاست کے کئی اضلاع میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، 23 ستمبر سے مہاراشٹر کے ودربھ، مراٹھواڑہ اور کونکن ڈویژن کے کچھ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ستارہ، سانگلی اور احمد نگر میں اس ہفتہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، پونے، سولاپور، عثمان آباد، بیڈ، لاتور، ہنگولی، ناندیڑ، پربھنی، امراوتی، وردھا، ناگپور اور چندرپور میں بھی 21 اور 22 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


اسی طرح 23 سے 25 ستمبر تک پورے ودربھ میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور کونکن کے کچھ اضلاع میں بھی 23 ستمبر کو بارش متوقع ہے۔ 24 ستمبر کو گوا اور وسطی مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کونکن، گوا اور مراٹھواڑہ کے متعدد اضلاع میں گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گھاٹ علاقوں میں بھاری بارش کی توقع کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خاص طور پر 25 سے 27 ستمبر کے درمیان گھاٹ ڈویژن کے بعض مقامات پر بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

کسانوں کو بھی اس صورتحال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کسانوں کو مونگ، اُڑد اور سویا بین کی کٹائی جلد از جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ بارش کے نقصان سے بچا جا سکے۔ انہیں اپنی فصلوں کو خشک اور محفوظ جگہوں پر رکھنے اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔