آج سونیا گاندھی رائے بریلی جائیں گی
کانگریس رائے بریلی اور امیٹھی کو جیتنے کی پوری کوشش کر رہی ہے جس کے لئے کانگریس رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔
لوک سبھا انتخابات اب اپنے آخری مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتخابات کے چار مراحل ہو چکے ہیں اور خبروں کے مطابق انتخابا ت میں کانٹے کی ٹکر ہے ۔ اسی سلسلے میں کانگریس نے اب رائے بریلی کی لڑائی میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کو بھی میدان میں اتارنے کی تیاری کر لی ہے۔ کانگریس کے چاروں لیڈر جمعہ یعنی17 مئی کو ایک مشترکہ ریلی نکالنے جا رہے ہیں۔ سونیا جمعرات16 مئی کو یعنی آج رائے بریلی پہنچ رہی ہیں۔
خبروں کے مطابق سونیا، راہل، پرینکا اور کھڑگے کی مشترکہ ریلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس کو امید ہے کہ چاروں لیڈروں کے ساتھ انتخابی مہم میں اترنے سے پارٹی مضبوط ہوگی اور رائے بریلی کا راستہ آسان ہوجائے گا۔ سونیا 20 سال تک اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ تھیں۔ فی الحال وہ راجستھان سے راجیہ سبھا گئی ہیں۔ اس کے بعد کانگریس نے اس سیٹ سے راہل گاندھی کو میدان میں اتارا ہے۔ سونیا کی انتخابی مہم کانگریس کے یوپی کیڈر میں اچھا پیغام دینے والی ہے۔
دراصل، سونیا گاندھی صحت کی خرابی کی وجہ سے موجودہ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلاتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ تاہم بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے سونیا نے بھی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے بریلی کے ساتھ ساتھ وہ امیٹھی میں بھی انتخابی مہم چلاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس سیٹ سے کشوری لال شرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جو رائے بریلی میں سونیا کی ایم پی نمائندہ تھے۔ کشوری لال کا مقابلہ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی سے ہے۔
اس کے ساتھ ہی، کانگریس نے یوپی کے لئے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل اور پرینکا کے علاوہ کئی بڑے لیڈر یوپی میں انتخابی مہم چلاتے نظر آئیں گے۔ یہ فہرست یوپی میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ اس میں سلمان خورشید، سابق سی ایم اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن سچن پائلٹ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔