سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی نے ملک کے عوام کو دی دیوالی کی مبارکباد
پرینکا گاندھی نے کہا کہ دیوالی تاریکی دور کردیتی ہے اور سچائی کی ایک آواز جھوٹ اور نا انصافی کی آندھی کو روک دیتی ہے۔ چراغوں، اجالوں، کھیل، مٹھائی اور خوشی کے اس تہوار دیوالی کی بہت بہت مبارکباد
نئی دہلی: کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے امن اور خوشحالی کی تمنا کرتے ہوئے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’انہوں نے (سونیا گاندھی) اپنی دعا میں کہا کہ روشنی کا یہ تہوار ہر ہندوستانی کی زندگی سے غیر مساوات اور بھید بھاؤ کو ختم کرے گا اور تمام کے لئے صحت، خوشی اور خوش حالی کے لئے ایک نئے دور کی شروعات کرے گا۔‘‘
ادھر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’سبھی کو دیوالی کی مبارکباد۔ آپ کے لئے امن اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔ شبھ دیپاولی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرکے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’دیوالی تاریکی دور کردیتی ہے اور سچائی کی ایک آواز جھوٹ اور نا انصافی کی آندھی کو روک دیتی ہے۔ چراغوں، اجالوں، چُورا، کھیل، مٹھائی اور خوشی کے اس تہوار دیوالی کی بہت بہت مبارکباد‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔