سونیا، کھڑگے اور راہل نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو شکتی استھل پہنچ کرسابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 105 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو شکتی استھل پہنچ کرسابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 105 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی آج صبح تقریباً 7.30 بجے شکتی استھل پہنچے اور سابق وزیر اعظم کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس نے کہا کہ ہندوستان کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والیں آئرن لیڈی کو قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔


شکتی استھل پر اس دوران راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، کانگریس لیڈر پون بنسل، دہلی پردیش کانگریس کے صدر چوہدری انل کمار سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے۔

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آزادی کی جدوجہد میں پلی، بھارت کے عظیم لیڈران سے سیکھی پڑھی، والد کی لاڈلی تھی وہ۔ دیش کے لئے درگا، دشمنوں کے لئے کالی تھی۔ نڈر تیجسونی، پریادرشنی۔


قابل ذکر ہے کہ اندرا پریہ درشنی گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو سیاسی طور پر بااثر نہرو خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے والد جواہر لال نہرو اور والدہ کملا نہرو تھیں۔ اندراگاندھی کو ان کی ’گاندھی‘ عرفیت فیروزگاندھی سے شادی کے بعد ملی تھی۔ وہ 1966 سے 1977 تک مسلسل تین بار ملک کی وزیر اعظم رہیں اور پھر چوتھی مدت کارمیں 1980 سے 1984 میں ان کے سیاسی قتل تک وہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ وہ ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔