سونیا گاندھی کی کانگریس اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ، پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے مسائل عوام تک پہنچانے کی تلقین
سونیا گاندھی نے پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں لوک سبھا اراکین کے ساتھ ریاست وار میٹنگ کی اور کہا کہ پارلیمانی اجلاس میں جو قومی سطح کے امور اٹھائے گئے ہیں انہیں اپنے علاقہ کے عوام تک پہنچانے کا کام کریں
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں آج لوک سبھا اراکین کے ساتھ ریاست وار میٹنگ کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں جو قومی سطح کے امور اٹھائے گئے ہیں انہیں اپنے علاقہ کے عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں : بل گیٹس کا انتباہ! اومیکرون ہم سبھی کے گھر پر دستک دے گا
سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں ریاست وار لوک سبھا اراکین پارلیمان کی میٹنگ بلائی اور اراکین سے کہا کہ اس اجلاس کے دوران جن امور کو پارٹی نے اٹھایا ہے ان سب کی آواز پارلیمنٹ کے باہر جانی چاہے۔ ان امور کو تمام اراکین اپنے اپنے علاقہ کے عوام کے درمیان جاکر اٹھائیں۔
خیال رہے کہ اس بار بھی کانگریس نے ایوان کے دونوں اجلاس میں کسانوں کے امور اٹھائے اور خاص طور پر لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ اجے مشرا ’ٹینی‘ کے بیٹے کی گاڑی سے کسانوں کو کچلنے کے معاملے پر انہیں برخاست کرنے کی مانگ کی۔ اس کے ساتھ ہی اراکین پارلیمان کی معطلی کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے اس پر جم کر احتجاج کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔