سونیا گاندھی نے لکھا پی ایم مودی کو خط ’منریگا کے تحت 21 دن کی اجرت پیشگی ادا کریں‘
سونیا گاندھی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، تو ان کارکنوں کو منریگا کی 21 دن کی اجرت پیشگی ادا کی جائے
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی علاقوں میں مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، لہذا ان کارکنوں کو منریگا کے تحت ملنے والی 21 دن کی اجرت پیشگی ادا کی جائے۔
سونیا گاندھی نے بدھ کو مسٹر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ کٹائی کا موسم ہے لیکن کوروناوائرس (کووڈ۔19) کی روک تھام کے لئے فاصلے کو برقرار رکھنے کے ضابطے کی وجہ سے زرعی مزدوروں کا بحران بہت بڑھ گیا ہے۔ ان کے سامنے روزگار کا کوئی متبادل نہیں ہے، ایسے میں سب کی امید منریگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی مزدوروں کی دقت کو دیکھتے ہوئے انہیں 21 دن کی پیشگی مزدوری کی ادائیگی کی جانی چاہئے اور بعد میں جب منریگا کھل جائے گا اسے دہاڑی میں شامل کرلیا جائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک کے آٹھ کروڑ دیہی کارکنوں کو فائدہ ہو گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔