مودی کی سیکورٹی کے معاملے پر سونیا گاندھی نے وزیراعلیٰ چنی سے کی فون پر بات

مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں ان کی سکیورٹی میں کوتاہی کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں بدھ کے روز ہوئی چوک کے معاملے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت چنّی سے فون پر بات چیت کی اور اس معاملے میں ان سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی نے مسٹر چنی کو بتایا کہ نریندر مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے اور اس پورے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہئے۔


محترمہ گاندھی کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے مسٹر چنی نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی کو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بھی کل اسی انداز میں پریس کانفرنس کی لیکن شام ہوتے ہوتے کانگریس صدر نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر وزیراعلیٰ سے فون پر بات کی اور پورے واقعہ کا جائزہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔