’رام لیلا‘ میں سونیا گاندھی کی شرکت، تیر چلا کر برائی کی علامت راوَن کا جلایا پُتلا

لال قلعہ میدان میں وجئے دشمی تقریب میں حصہ لینے پہنچیں سونیا گاندھی نے شری رام اور سیتا کی شکل اختیار کیے اداکاروں کا ’وجئے تلک‘ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی راوَن دَہن کے لیے تیر چلانے سے قبل، تصویر @INCIndia</p></div>

سونیا گاندھی راوَن دَہن کے لیے تیر چلانے سے قبل، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے منگل کے روز دہلی واقع لال قلعہ میدان میں ’نو شری دھارمک لیلا کمیٹی‘ کے ذریعہ منعقد ’وجئے دشمی پروگرام‘ میں حصہ لیا۔ انھوں نے کمان سے تیر چلا کر برائی کی علامت راون کے پُتلے کو نذر آتش کیا۔

اس سے قبل لال قلعہ میدان میں لیلا کمیٹی کی وجئے دشمی تقریب میں حصہ لینے پہنچیں سونیا گاندھی نے شری رام اور سیتا کی شکل اختیار کیے اداکاروں کا ’وجئے تلک‘ کیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر جئے پرکاش اگروال اور رام لیلا کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔


قابل ذکر ہے کہ آج صبح کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کئی سینئر لیڈران نے دسہرہ کے موقع پر ملک کو نیک خواہشات پیش کیں۔ کانگریس نے اس موقع پر جاری پیغام کہا کہ ’’دسہرہ کا یہ پاکیزہ تہوار ہمیں پیغام دیتا ہے کہ سچائی ہمیشہ جھوٹ پر بھاری ہوتا ہے۔ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ وجئے دشمی کا دن برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے، کیونکہ اس دن بھگوان رام نے راکشش راجہ راوَن کو ہرایا تھا اور دیوی دُرگا نے مہساسُر پر فتح حاصل کی تھی۔ یہ اشون ماہ کے دسویں دن پڑتا ہے، جو ہندو چاند-سورج پنچانگ میں ساتواں دن ہے۔ نوراتری کے 9 دنوں کے بعد دسویں دن دیوی دُرگا کے بھکت بہت دھوم دھام سے دسہرہ مناتے ہیں۔ اس دن لال قلعہ کے میدان میں راوَن، میگھ ناد اور کمبھ کرن کے بڑے پُتلے کا دَہن بھی کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔