گوا میں سائیکلنگ کے مزے لے رہی ہیں سونیا

کانگریس صدر عہدہ پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کے سبب وہ اپنی چھٹیوں کی تاریخ لگاتار بڑھا رہی تھیں اور جب ان کے بیٹے راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنا دیا گیا تو اب وہ چھٹی کے لیے گوا نکل گئیں۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سونیا گاندھی کو کافی خوشگوار موڈ میں چھٹی مناتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ کبھی سائیکلنگ کرتی ہوئی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے تو کبھی گوا میں اپنے شیدائیوں کے ساتھ وہ تصویر کھنچواتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دراصل سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی گزشتہ 26 دسمبر کو چھٹیاں منانے کے لیے گوا پہنچی ہیں۔ ان کی ایک بہت ہی پیاری تصویر معروف اداکار رتیش دیشمکھ نے ٹوئٹ کی ہے جو ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رتیش دیشمکھ نے لکھا ہے کہ ’’کچھ تصویریں آپ کو خوش کر دیتی ہیں، یہ تصویر ان میں سے ایک ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ رتیش نے سونیا گاندھی کی بہتر صحت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی گوا کے مشہور لیلا ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں واپس لوٹ سکتی ہیں۔ دراصل کانگریس صدر عہدہ پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کے سبب وہ اپنی چھٹیوں کی تاریخ لگاتار بڑھا رہی تھیں اور جب ان کے بیٹے راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنا دیا گیا تو اب وہ چھٹی کے لیے گوا نکل گئیں۔ سونیا نے لیلا ہوٹل کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ اپنی پرائیویسی پالیسیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

گوا میں چھٹی منانے کے دوران لی گئی تصویروں میں سونیا گاندھی بہت پرسکون نظر آ رہی ہیں۔ کچھ خبر رساں ایجنسیوں کے ذریعہ موصول خبروں کے مطابق انھیں سیاحوں کے ساتھ کھل کر بات چیت کرتے ہوئے اور لنچ ٹیبل پر مسالہ ڈوسا کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ چھٹیوں کے دوران وہ یوگا اور کتابوں کے مطالعے میں بھی اپنا وقت گزار رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔