کچھ لوگ مہاراشٹر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بالا صاحب تھوراٹ
بالا صاحب تھوراٹ نے کہا کہ کچھ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سلگتے ہوئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شعوری طور پر چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے باہر ’ہنومان چالیسہ‘ کا جاپ کر رہے ہیں۔
اورنگ آباد/ممبئی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے ریونیو منسٹر بالاصاحب تھوراٹ نے گزشتہ روز کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت اچھا کام کر رہی ہے، لیکن کچھ لوگ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سلگتے ہوئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شعوری طور پر چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے باہر ’ہنومان چالیسہ‘ کا جاپ کر رہے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ہنومان چالیسہ کو ایک سیاسی مدا بنایا گیا ہے، انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اس کے پیچھے ہاتھ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ کچھ چہروں کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’آج ہم دوسرے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں‘
ایم پی نونیت رانا اور ایم ایل اے روی رانا کا نام لیے بغیر بالا صاحب تھوراٹ نے کہا کہ ملک کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کے علاوہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور کچھ لوگ ہنومان چالیسہ کا مدا اٹھاکر مہاراشٹر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔