مدھیہ پردیش میں اب تک 1500 کووں اور پرندوں کی موت
مویشی پروری کے وزیر پریم سنگھ پٹیل نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے جاری رہنما ہدایات کے مطابق ریاست میں برڈ فلو کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے 41 اضلاع میں اب تک 1500 کووں اور جنگلی پرندوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ریاست کے 18 اضلاع میں برڈ فلو کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بھوپال میں واقع قومی ہائی سیکورٹی بیماریوں کی تحقیق کی لیبارٹری کو مختلف اضلاع سے اب تک 334 نمونوں کو جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کاغذ پر نہیں ہوگا بجٹ
مویشی پروری کے وزیر پریم سنگھ پٹیل نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے جاری رہنما ہدایات کے مطابق ریاست میں برڈ فلو کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ویڈیو کانفرنس کے دوران دی گئی ہدایات کے مطابق ریاست کے آبی ذخائر، پرندوں کی پناہگاہوں، چڑیا گھروں وغیر پر نگاہ داشت رکھی جا رہی ہے۔ مرے ہوئے پرندوں کی اطلاع پر نمونوں کو جمع کر کے بھوپال لیب کو بھیجا جا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کے 18 اضلاع - اندور، مندسور، آگر، نیمچ، دیواس، اجین، کھنڈوا، کھرگون، گونا، شیوپوری، راجگڑھ، شاجا پور، ویدیشا، بھوپال، ہوشنگ آباد، اشوک نگر، دتیا اور بڑوانی میں کووں اور جنگلی پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست کے 41 اضلاع میں تقریباً 1500 کووں اور جنگلی پرندوں کی موت ہو چکی ہے۔ بھوپال میں واقع قومی ہائی سیکورٹی بیماریوں کی تحقیق کی لیبارٹری کو مختلف اضلاع سے اب تک 334 نمونوں کو جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔