کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا
وادی کو ملک و بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ جمعرات کو تازہ برف باری کے باعث نقل وحمل لگاتار دوسرے دن بھی بند رہی۔
سرینگر: وادی کشمیر میں سردیوں کے شہنشاہ چلہ کلان کے اختتام کے بعد بھی بدھ سے ہی رک رک کر ہلکی برف باری و بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کی صبح جہاں وادی کے شہر ودیہات میں ہلکی برف باری یا بارشیں شروع ہوئیں اوروہیں جموں میں بھی بارش شروع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
ادھر وادی کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ جمعرات کو تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے لگاتار دوسرے دن بھی بند رہی۔
ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.9 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ 40 دنوں پر محیط چلہ کلان کے اختتام کے بعد وادی میں20 دنوں پر محیط چلہ خورد شروع ہوا ہے جو چلہ کلان سے قدرے مزاجاً نرم ٖ ضرور ہے لیکن بھاری برف برسانے کی بھر پور صلاحیت سے بھی لیس ہے۔
تصاویر یو این آئی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔