چنئی-بنگلورو ایکسپریس میں اچانک پھیلا دھوئیں کا غبار، مسافروں میں دہشت اور افرا تفری کی ویڈیو وائرل
آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں چنئی-بنگلورو ڈبل ڈیکر ایکسپریس میں دھواں نکلنے سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی، کئی مسافر تو چین کھینچ کر ٹرین سے نیچے بھی اتر گئے۔
آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں چنئی-بنگلورو ڈبل ڈیکر ایکسپریس میں دھواں نکلنے سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ واقعہ جمعرات کا بتایا جا رہا ہے جب ایک کوچ سے اچانک دھواں نکلنے لگا جسے دیکھ کر مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھواں دیکھ کر ایس 6 کوچ کے کچھ مسافروں نے چین کھینچ دی اور ٹرین سے نیچے اتر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چتور ضلع کے کپم شہر کے پاس پیش آیا۔ ریلوے افسران ے مطابق ٹرین کے گڈیاٹم ریلوے اسٹیشن سے گزرنے کے کچھ منٹ بعد ہی دھواں دیکھا گیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ دھواں بریک جام کی وجہ سے نکلا تھا۔ پیش آئی خرابی کو ٹھیک کرنے کے بعد ٹرین آگے کے سفر پر روانہ کیا گیا۔ افسروں نے یہ بھی جانکاری دی کہ اس واقعہ میں کسی مسافر کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل چنئی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی ٹرین ویلور میں گڈیاٹم ریلوے اسٹیشن کے پاس پہنچی تھی۔ محتاط مسافروں نے پہیوں سے دھواں نکلتے دیکھا اور فوراً اس کی جانکاری ریل اہلکاروں کو دی۔ پھر فوراً ہی ٹرین کو روک دیا گیا۔ جنوبی ریلوے کے افسران کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے ٹرین کے کوچ نمبر 6 (سی-6) کے پہیوں کے نیچے سے دھواں نکلتے دیکھا تھا۔ شروعاتی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ دھواں بریکنگ سسٹم کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے نکلنے لگا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔