دہلی میں دکاندار اور چھوٹے تاجر خوف کے سائے میں زندگی گزار نے پر مجبور: عام آدمی پارٹی

سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ اتم نگر میں ناجائز دباؤ اور زبردستی رقم حاصل کرنے کی وجہ سے سینکڑوں تاجروں نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ یہاں ظلم وجبر ایک عام سی بات بن گئی ہے جس کی وجہ سے ہر دکاندار اور چھوٹاتاجر خوف کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے۔ عآپ کے سینئر رہنما اور کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے  کہا کہ کل ایک بار پھر اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ایک تاجر کے گودام پر گولی چلائی اور پھیروتی کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نوٹ چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دہلی میں یہ چرچہ ہو رہی ہے کہ اگر آپ ان غنڈوں کو بھتہ کی رقم دیں گے تو آپ کو چھوڑ دیا جائے گا ورنہ آپ کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


انہوں نے کہا کہ آج پوری دہلی کی صورتحال ایسی ہے کہ ہر دکاندار، ہر چھوٹا تاجر خوف زدہ ہے، مٹھائی کی دکان کا مالک، کچی کالونی میں چھوٹے چھوٹے گھر بنانے والے ٹھیکیدار، سبھی تاجر اور دکاندار خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سوربھ بھاردواج نے بات چیت کے دوران بتایا کہ اتم نگر میں ناجائز دباؤ اور زبردستی رقم حاصل کرنے کی وجہ سے سینکڑوں تاجروں نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے اور وہاں کام کرنے والے بہت سے چھوٹے تاجر اور بلڈرز بھی وہاں کام کر رہے ہیں تو ان میں سے بیشتر کو اپنی جان بچانے کے لئے ہر مہینے پیسے دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں اتنے گینگ سرگرم ہو چکے ہیں کہ جبراً پیسے وصول کرنا ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔