پارلیمنٹ کی خلاف ورزی: سازش' میں ملوث چھٹا ملزم مہیش پولیس حراست میں
مہیش کماوت پر 'اہم سازشی' للت جھا اور دیگر ملزمان کی مبینہ طور پر دو سال سے ملک میں انتشار پھیلانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
پارلیمنٹ کی حفاظت کی خلاف ورزی کے معاملے میں چھٹے ملزم مہیش کماوت کو دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ پٹیالہ ہاؤس میں ہردیپ کور کی خصوصی عدالت نے مہیش کو سات دن کے لیے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔
کماوت پر 'اہم سازشی' للت جھا اور دیگر ملزمان کی مبینہ طور پر دو سال سے ملک میں انتشار پھیلانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ مہیش پر واقعہ میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو تباہ کرکے شواہد کو ختم کرنے کا بھی الزام ہے۔
اس سے پہلے جمعہ کو عدالت نے للت ، ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شنڈے اور نیلم دیوی کو جمعرات کو سات دن کے لیے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف سنگین دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔