ہریانہ میں کانسٹیبل کی 6 ہزار آسامیوں کے لئے لنک دوبارہ کھولا گیا، ماہانہ تنخواہ 69 ہزار تک

ہریانہ میں پولیس کانسٹیبل کی 6 ہزار آسامیوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، مرد اور خواتین دونوں ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ پولیس نے حال ہی میں 6000 کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست کا لنک کھول دیا گیا ہے۔ امیدوار اس بھرتی کے امتحان کے لیے ایک بار پھر درخواست دے سکتے ہیں۔ ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ان بھرتیوں کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کیا ہے۔ یہ آسامیاں گروپ سی کے لیے ہیں اور ان کے لیے مرد اور خواتین دونوں ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

اس بھرتی مہم کے ذریعے کانسٹیبل کی کل 6000 آسامیوں پر امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ان میں سے 5 ہزار پوسٹیں مردوں اور 1000 پوسٹیں خواتین کے لیے ہیں۔ ان کے لیے آن لائن درخواست دوبارہ کھول دی گئی ہے۔


اس سلسلے میں جاری نوٹس میں کمیشن نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں براہ راست بھرتی کے ذریعے 6 ہزار آسامیاں پر کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ یہ آسامیاں گروپ سی کے مشترکہ اہلیتی امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔

امیدوارکھولے گئے لنک کے ذریعہ  29 جون سے 8 جولائی 2024 تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ درخواستیں شروع ہو چکی ہیں اور 8 تاریخ کو رات 11.59 بجے تک درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ hssc.gov.in پر جانا ہوگا۔


ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کا کسی تسلیم شدہ بورڈ سے بارہویں پاس ہو۔ عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ ریزرو کیٹیگری کو قواعد کے مطابق رعایت ملے گی۔انتخاب امتحان کے کئی راؤنڈز کے ذریعے کیا جائے گا۔ جیسے پی ای ٹی، سی ای ٹی، تحریری امتحان، پی ایم ٹی اور میڈیکل ٹیسٹ۔ تمام مراحل سے گزرنے والے امیدواروں کا انتخاب حتمی ہوگا۔

ان آسامیوں پر منتخب ہونے پر امیدواروں کو 21,900 روپے سے 69,100 روپے تک ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ اس سے قبل ان بھرتیوں کا لنک 20 فروری کو کھولا گیا تھا اور 28 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔ اب درخواست کا لنک ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔


اپلائی کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جائیں اور ہوم پیج پر ہریانہ پولیس کانسٹیبل 2024 نامی لنک تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد، کھلنے والے نئے صفحہ پر اپنی تفصیلات جیسے نام، پیدائش کی تاریخ ، ای میل آئی ڈی وغیرہ درج کریں اورضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں اور فارم جمع کرائیں۔ اس کا پرنٹ نکال کر رکھ لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔