دہلی کے شاستری پارک واقع گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک، 2 جھلس گئے

قومی راجدھانی کے شاستری پارک علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے شاستری پارک علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نو شاستری پارک تھانے کو صبح مچھلی مارکیٹ کے قریب مزار والا مارگ پر واقع ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر میں جھلسے اور بے ہوشی کی حالت میں پڑے نو لوگوں کو جگ پرویش چندر اسپتال بھیجا۔


دہلی پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے چھ لوگوں کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا اور دو افراد زیر علاج ہیں جبکہ دوسرے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مچھروں کی جلتی ہوئی کوائل رات کے وقت گدے پر گر گئی تھی جس سے فرش کے گرد زہریلا دھواں پیدا ہوا تھا جس سے گھر کے افراد بے ہوش ہو گئے تھے اور بعد میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔