کورونا: ہندوستان میں بد سے بدتر ہو رہے حالات، ایک دن میں ریکارڈ 35 ہزار کیسز درج

ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 10،03،832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25،602 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،35،757 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس درمیان صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن جس طرح سے نئے کیسز روزانہ ریکارڈ بنا رہے ہیں وہ ملک میں بد سے بدتر ہوتے حالات کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی ہے اس وبا سے تقریبا 23،000 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد 6.35 لاکھ افراد کو عبور کرچکی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہی دن میں 22،942 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور یہ راحت والی خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب ریکارڈ 34،956 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 35،74،371 ہے اور دوسرے نمبر پر برازیل میں 20،1،2515 کیسز ہیں۔


جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 10،03،832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25،602 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،35،757 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس کے 3،42،473 فعال کیسز ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے صحت مند کیسوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہہ جہاں مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں تامل ناڈو میں بڑھ کر تقریبا 1.56 لاکھ اور دہلی میں 1.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، کرناٹک 50 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تومتاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر میں 8،641 نئے کیسز رپورٹ اور 266 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں اب تک 2،84،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،194 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1،58،140 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ وائرس کے کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر ہے جہاں اس عرصے کے دوران وائرس کے 4،549 کیسز رپورٹ ہوئے اور 69 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 1،56،369 اور مرنے والوں کی تعداد 2،236 ہوگئی ہے ۔ ریاست کے مخلتف اسپتالوں سے 1،07،416 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1،18،645 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3545 ہوگئی ہے۔ اب تک 97،693 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایایب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں 51422 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،032 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 19،729 افراد بھی صحتمند ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات، کورونا وئارس کیسزلحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 45،481 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،089 افراد ہلاک ۔ ریاست میں 32،103 مریض بھی اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 43،441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 1046 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 26،675 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41،018 ہوگئی ہے اور 396 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 27،295 افراد اب تک اس وبائی امراض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نکل گیا ہے۔ ریاست میں 38،044 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 492 ہوچکی ہے ، جبکہ 19،393 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔


مغربی بنگال میں36،117 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور1023 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ایک ہی وقت میں21،415 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 27،174 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 538 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 19،970 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 24،002 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا نے مدھیہ پردیش میں 689 ، پنجاب میں 230 ، جموں و کشمیر میں 222 ، بہار میں 197 ، اوڈیشہ میں 79 ، اتراکھنڈ میں 50 ، آسام میں 48 ، جھارکھنڈ میں 42 ، کیرالہ میں 37 ، پوڈوچیری میں 22 ، چھتیس گڑھ میں 21 ، گوا میں 19 ، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں 11 ،11 ،اروناچل پردیش اور تری پورہ میں 3،3 ، میگھالیہ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیو میں2،2 اور لداخ میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Jul 2020, 1:11 PM