لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال چیلنجوں سے بھری ہوئی : آرمی چیف

چین کی جانب سے کچھ علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن ہندستان بھی اسی کے مطابق تمام اقدامات اٹھا کر ہر طرح کی تیاریاں کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

فوجی سربراہ  جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر صورتحال چیلنجنگ اور غیر یقینی سے بھری ہوئی ہے لیکن فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

75ویں آرمی ڈے سے قبل جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ حالات چیلنجنگ ہیں اور غیر یقینی صورتحال سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی صورتحال مستحکم اور کنٹرول میں ہے اور فوج پوری قوت کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔


انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں فوجی تعطل کو حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی فوج کی تیاریوں کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے کچھ علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن ہندستان بھی اسی کے مطابق تمام اقدامات اٹھا کر ہر طرح کی تیاریاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ یکطرفہ طور پر جمود کو تبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ صرف ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے زور پر نہیں جیتی جاتی بلکہ فوجیوں کی تربیت اور حوصلے کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔