سیکس اسکینڈل: جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونّا کے خلاف ایس آئی ٹی نے داخل کی 2000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ

موصولہ جانکاری کے مطابق ایس آئی ٹی پرجول ریونّا کے خلاف چار معاملوں کی جانچ کر رہی ہے، اس تحقیقات کے دوران تقریباً 150 گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر 2000 سے زائد صفحات کا فرد جرم داخل کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرجول ریونّا /&nbsp;&nbsp;iPrajwalRevanna@</p></div>

پرجول ریونّا /iPrajwalRevanna@

user

قومی آواز بیورو

جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کے خلاف سیکس اسکینڈل سے متعلق جاری جانچ کے دوران ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے خلاف عصمت دری معاملے میں یہ چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے پرجول ریونّا کے ساتھ ساتھ ان کے والد اور رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی جنسی استحصال معاملے میں فرد جرم داخل کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایس آئی ٹی پرجول کے خلاف چار معاملوں کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کی تحقیقات میں تقریباً 150 گواہوں کے بیانات درج کیے گئے اور اس کی بنیاد پر 2000 سے زائد صفحات کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے خصوصی عدالت میں جو فرد جرم داخل کیا ہے اس میں ریونّا فیملی کی ایک گھریلو ملازمہ کے جنسی استحصال سے جڑے الزام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فرد جرم میں جائے حادثہ کا جائزہ، حیاتیاتی، سائنسی، موبائل، ڈیجیٹل اور دیگر ثبوت شامل کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرد جرم داخل کیے جانے سے قبل ماہرین کی رائے بھی لی گئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پرجول ریونّا سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے صدر ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے ہیں اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کے بھتیجے ہیں۔ پرجول کے والد ایچ ڈی ریونّا ریاست میں تعمیرات عامہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ پرجول میکانیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ پڑھائی کے لیے آسٹریلیا بھی جا چکے ہیں۔ وہ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے جے ڈی ایس کے ساتھ جڑے ہیں۔ پرجول ریونّا نے 2019 میں ہاسن سے لوک سبھا کا انتخاب بھی جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔