آشا بھونسلے یش چوپڑا نیشنل میموریل ایوارڈ سے سرفراز

آشا تائی کو یہ ایوارڈ 16 فروری کو ممبئی میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے گورنر ودیا راؤ اور لتا منگیشکر انہیں یہ ایوارڈ پیش کریں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: ٹی سبارامي ریڈی فاؤنڈیشن بالی ووڈ اور پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کو یش چوپڑا نیشنل میموریل ایوارڈ 2017 سے نوازے گا۔ فاؤنڈیشن نے اس سے پہلے لتا منگیشکر، بالی وڈ اداکارہ ریکھا اور سپر اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو بھی ایوارڈ دے کر نوازچکاہے۔

یہاں جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر سبارامي نے اس انعام کے لئے قائم جیوری اراکین بونی کپور، مدھر بھنڈارکر، ہنی ایرانی اور پدمني كولهاپورے کے ساتھ کل ممبئی میں ایک ملاقات کی اور آشا بھونسلے کو یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔آشا تائی کے نام سے معروف اس گلوکارہ کا نام موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے، نغمے ریکارڈ کرنے والی آرٹسٹ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ مرکزی حکومت نے 2000 میں آشاتائی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن دے کر نوازا تھا۔

آشا تائی کو یہ ایوارڈ 16 فروری کو ممبئی میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے گورنر ودیا راؤ اور لتا منگیشکر انہیں یہ ایوارڈ پیش کریں گی۔ اس تقریب میں فلم آرٹسٹ امیتابھ، شاہ رخ، عامر خان، سری دیوی، جیہ پردہ اور دیگر شخصیات بھی شامل ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔