شری اکال تخت کرن بیدی کے خلاف سخت کارروائی کرے: سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کا مطالبہ

رابطہ کمیٹی کے قائدین نے کہا کہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آئی ہے اس طرح کے بیہودہ ریمارکس کرنا عام ہوگیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کی طرف سے سکھ برادری کے بارے میں کیے گئے توہین آمیز تبصرے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکھ رابطہ کمیٹی نے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) اور شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محترمہ بیدی نے یہ تبصرہ دارالحکومت دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کے دوران کیاتھا۔

سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رہنماؤں تاجندر سنگھ پردیسی، ہرپال سنگھ چڈھا، ہرپریت سنگھ نیتو، گروندر سنگھ سدھو، پربھجوت سنگھ خالصہ اور وکی سنگھ خالصہ نے آج یہاں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محترمہ بیدی نے 12 بجے کا وقت سکھوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ لیکن 12 بجے سکھ ہندو بہو بیٹیوں کو مغلوں کے چنگل سے چھڑا کر ان کے گھر بھیج دیتے تھے۔ انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہاہے۔


رابطہ کمیٹی کے قائدین نے کہا کہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آئی ہے، اقلیتوں اور دلت برادری کے خلاف اس طرح کے بیہودہ ریمارکس کرنا عام ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے اکھنڈ بھارت کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے دہلی گوردوارہ کمیٹی، شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر اور شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ سے سابق لیفٹیننٹ گورنر بیدی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور اسے فوری گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو سکھ رابطہ کمیٹی شہر کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر آئندہ کا پروگرام طے کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔